فجیرہ : متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد کاروباری اور تجارتی مراکز اور تفریحی سرگرمیاں کئی ہفتوں سے بند ہیں، جس کے باعث لوگوں کی معاشی حالت خاصی خراب ہو چکی ہے۔ لاک ڈاؤن کے باعث لوگ گھروں میں ہی بند ہو کر رہ گئے ہیں اور ان کے پاس کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ایسے وقت میں اماراتی ریاستوں کی جانب سے کاروباری طبقے کو پریشانی سے نکالنے کے لیے بہت سے امدادی پیکیج اور ریلیف دیئے جا رہے ہیں
اماراتی ریاست فجیرہ میں بھی مختلف شعبوں اور کاروبار سے جُڑے افراد کو بڑی خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔ فجیرہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر شیخ حماد بن محمد الشرقی کی جناب سے ایک خصوصی فرمان جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد شعبوں اور پیشوں کو 2020ء کے پورے سال کے لیے ٹیکس معاف کر دیا گیا ہے
جن شعبوں کو 2020ء کے لیے ٹیکس معاف دی گئی ہے ان میں ہوٹلزاور شاپنگ مالز کی تمام دُکانیں ،جمعہ بازار،مقامی مارکیٹس، مرغی اور گوشت کی دُکانیں، ٹیلر شاپس، سینماہاؤسزاور تفریحی مقامات شامل ہیں