پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ محنت کش طبقہ ملک کا اصل سرمایہ ہے جو ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرتا ہے، ہمارے جفاکش محنت کشوں کے دم سے ہی پاکستان کی معیشت چلتی ہے
لیکن آج ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہی مزدور اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے کروڑوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں اور فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ حالات کی چکی میں پسے ہمارے محنت کش طبقے کو پہلے سے زیادہ آج ہماری بروقت امداد کی ضرورت ہے۔
یہی وجہ ہے کہ پی ایس پی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فاؤنڈیشن نے لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی محنت کشوں کو راشن انکی دہلیز تک پہنچا رہی ہے۔