کراچی: آج سندھ کا محنت کش کیوں پریشان ہے کیوں اپنی سرکاری مراعات سے محروم ہے کیوں محنت کشوں کے مسائل حل نہیں ہوتے اسکی وجہ کہ محکمہ محنت سندھ میں رشید سولنگی جو سندھ کے صنعتکاروں کے چہیتے سیکریٹری لیبر مانے جاتے ہیں جنکے سائٹ لمیٹڈ کی تقرری کے وقت سے سیکریٹری لیبر کی تعیناتی تک صنعتکاروں سے مضبوط تعلقات ہیں۔
ان مضبوط تعلقات کااندازہ اس سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ آج تک صنعتکاروں نے کسی بھی سیکریٹری لیبر کو سونے کا ایوارڈنہیں دیا جو رشید سولنگی کو دیاگیاتھا تعلق داری کی یہ بھی وجہ سامنے آئی ہے کہ رشید سولنگی تین بار ایم ڈی سائٹ رہ چکے ہےں جہاں تعلقات ہی صنعتکاروں کیساتھ رہتے ہیں اور سائٹ لمیٹڈ میں جو کارنامے کئے گئے ہیں انکا بھی تمام کو علم ہے یہی وجہ ہے کہ رشید سولنگی آجکل سائٹ لمیٹڈ کے کوٹری فلٹرپلانٹ کی کرپشن میں جسکا کیس حیدرآباد میں زیرسماعت ہے متعلقہ کیس میں ضمانت پر ہیں۔
اب ایسی صورت میں محکمے میںسینئر افسران کے ہوتے ہوئے جونیئر افسران کو جوکیڈر کے مطابق بھی نہ ہوں تعینات کرنا ایک جانب سپریم کورٹ کے احکامات کی توہین ہے دوسری جانب ادارے کے افسران کی حق تلفی کرکے محکمہ کابیڑہ غرق کرنا ہے آج محکمہ محنت کے اداروں میں جو لوٹ مار اور تباہی ہوچکی ہے اگر یہ کہاجائے کہ رشیدسولنگی کی لاتعلقی کے سواکچھ نہیں افسوس ہے کہ پی پی دورحکومت میں مزدوروں کے مسائل توحل نہیں ہورہے البتہ صنعتکاروں کے ان کی خواہشات کے مطابق انکے مسائل ضرور حل ہورہے ہےں اداروں میں جعلی گورننگ باڈیوں کی نامزدگی سینئر افسران کے ہوتے ہوئے نان کیڈر جونیئر افسران کی تعیناتی جیسے ایشوز رشیدسولنگی کے دورسے پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے،پھر سیکریٹریٹ کا چارج ٹرائیکا کے حوالے ہے کہ وہ حکومت کی بیساکھیوں پر کھڑا ٹرائیکا سیاہ سفید کامالک ہے تو پھر ادارے تباہ ہی ہونگے پورے ادارے کو جی حضوری اورکرپشن کی بناءپر تباہ کردیاگیاہے۔