کراچی: لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان(رجسٹرڈ) کے ترجمان نے محکمہ محنت کے تمام ملازمین وافسران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز جو اشتہار وائرل ہوا تھا انکے نتیجے میں نہ صرف محکمہ محنت کے اداروں کے دیانت دار افسران وملازمین نے شواہد ارسال کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیاہے بالخصوص سندھ ورکرزبورڈ کے ملازمین وافسران نے بھی بڑی تعداد میں ہونے والی بدعنوانیوں کے تحریری شواہد کمیشن کو ارسال کرکے یہ باورکرایاہے کہ بورڈ ملازمین کی بڑی تعداد کرپشن سے بیزار بیٹھی ہوئی تھی انہیں ایک پلیٹ فارم کی ضرورت تھی جو انہیں مل گیا اب انہوں نے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام شواہد ارسال کردئےے ہیں جبکہ یہ سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری ہے
ترجمان نے کہا کہ محکمہ محنت بالخصوص بورڈ ملازمین وافسران نے کمیشن پر اعتبارکرتے ہوئے تمام معلومات پہنچائیں مگر ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہماری کوشش ہوگی کہ تمام شواہد قانونی طور پر مطالعہ کرکے 26جنوری کو ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس یا چیئرمین نیب کو پیش کریں گے یہی نہیں محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ سوشل سیکورٹی کے بارے میں بھی بہت سے شواہد موصول ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مکھی دیکھ کرکوئی چیز کھائی نہیں جاسکتی جب کرپشن بے نقاب ہوگی جعلی بھرتیاں،جعلی ڈگریوں اور جعلی ترقیوں کے شواہد مل گئے ہیں تو ملک کے تحقیقاتی اداروں ،وزیراعظم،چیئرمین نیب کو تو معلوم ہوناچاہیے کہ سندھ ورکرزبورڈ کی کرتوت کیاہے اور کس طرح مزدوروں کے فنڈز کاجنازہ نکالاجارہاہے۔