کراچی: محکمہ محنت سندھ کی تاریخ میں پہلی بار انتہائی شریف النفس ،مزدوروں،غریبوں اور ملازمین کے ساتھ شفقت سے پیش آنے والے سابق وزیرمحنت سندھ غلام مرتضیٰ بلوچ کرونا وائرس میں مبتلاہوکر شہادت کے درجے پر پہنچ گئے،لیبرنیوز میڈیا گروپ کی انتظامیہ نے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے۔
ان کی وفات پر لیبرنیوز میڈیاگروپ کے ساتھ ساتھ سندھ لیبرفیڈریشن کے صدرشفیق غوری ،ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجید شیخ اسٹیٹ بینک پاکستان سی بی اے کے مزدور رہنماءلیاقت ساہی ،پی سی ہوٹل ورکرز یونین کے رہنماءملک غلام محبوب ،مزدوروطن دوست فیڈریشن کے رہنماءعزیز عباسی،ورکرزبورڈ یونین کے چیئرمین انتخاب عالم اور سندھ کی بے شمار مزدور تنظیموں نے بھی گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔
یاد رہے کہ سندھ ورکرزویلفیئربورڈ کے ایک پروگرام میں مرتضیٰ بلوچ کو شہید ذوالفقار علی بھٹولیبرایوارڈ دیا گیا تھس جس پر وہ انتہائی خوش نظرآرہے تھے اس موقع پر رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ بھی موجود تھے۔