کراچی: سندھ لیبرفیڈریشن کے صدر شفیق غوری نے سندھ کی تمام فیڈریشنز اورٹریڈیونینز کے رہنماﺅں کو مشورہ دیاہے کہ وہ ایک طویل عرصے سے اپنے مسائل کے حل کےلئے محکمہ محنت کے اداروں کے سربراہان تک رسائی کرچکے مگر ان کے مسائل جوں کے توں رہے اور جنہوں نے محکمہ محنت کے اداروں کی شکایات یا نشاندہی نیب اور اینٹی کرپشن جیسے اداروں میں کی مگر وہاں سے بھی ناامیدی نظرآئی۔وہ اب اپنے تمام مسائل اور اداروں میں ہونے والی کرپشن کے بارے میں پاکستان سیٹزن پورٹل کے شکایتی سیل کو تمام کرپشن کے شواہد ارسال کریںتاکہ وزیراعظم کو بھی علم ہوسکے کہ پاکستان بالخصوص سندھ کے مزدوروں کیساتھ کیا سلوک روا رکھاجارہاہے اور ان اداروں میں کس طرح کرپشن کی جارہی ہے جس سے یہ توہوسکے گا کہ ملک کے سب سے بڑے ایوان کو مزدورمسائل اورکرپشن کا علم ہوسکے گا جس سے کسی حد تک مزدور مسائل حل کرنے اورکرپشن کی روک تھام میں نمایاں پیش رفت ہوسکے گی۔
انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے یہ بھی فیصلہ کیاہے کہ اب کسی مسئلے کی بھیک مانگنے کےلئے محکمہ محنت کے اداروں کے سربراہان تک رسائی کرنے کے بجائے پاکستان سیٹزن پورٹل کو آگاہ کیاجائے گا ۔ اس کےلئے فیڈریشن نے محکمہ محنت کے دو اداروں اور ای او بی آئی میں ہونے والی کرپشن کے شواہد اکھٹاکرلئے ہیں جو کسی بھی وقت پاکستان سیٹزن پورٹل کو ارسال کردئےے جائیں گے۔