مظفر آباد ( علی رضوان خواجہ ) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ویمن ونگ کی سیکرٹری انفارمیشن عنبریں ترک نے کہا ہے کہ مزدور طبقہ ملک کی اقتصادی ترقی میں ہمیشہ سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان نے اب تک جو اقتصادی ترقی حاصل کی ہے، اس میں مزدورں کا خون پسینہ شامل ہے۔ جمعہ کو لیبر ڈے کے موقع پر اپنے ایک بیان میں عنبرین ترک نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ مزدوروں کی حالت زار کو بہتر کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔
عنبریں ترک نے کہاکہ کورونا لاک ڈاون کی صورتحال میں سب سے ذیادہ متاثر ہونے والا طبقہ دیہاڑی دار مزدور ہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں بروقت مزدور اورسفید پوش طبقے کے لیئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام ”احساس” کاآغاز کیا اور آج ایک بڑی تعداد میں غریب طبقہ گھر بیٹھے اس سے مستفید ہو رہا ہے
تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مزدوروں کی بہبود کیلئے ہاوسنگ ،ایجوکیشن اور میڈیکل میں مذید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیئے نئی پالیساں تشکیل دے۔