لاہور ( مدثر خان ) وزیر اعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب میں نئے لیبر انسپکشن رجیم کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کو نئے لیبر انسپیکشن رجیم پر بریفینگ دی گئی
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے ریجیم میں مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور اس پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے
وزیر اعظم عمران خان نے صوبے میں نئے لیبر انسپیکشن رجیم کے آغاز کی حوصلہ افزائی کی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع اور موثر حکمت عملی مرتب دینے کی ضرورت پر زور دیا جس سے ایک طرف لیبر کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے تو دوسری طرف صنعتی ترقی ہو۔
عمران خان نے لیبر کے استحصال کو رو کنے اور ایز اف ڈوئینگ بزنس کے فروغ کے حوالے سے اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے تناظر میں ملکی لیبر کا تحفظ اور سمال و میڈیم انڈسٹریز کا فروغ ناگزیر ہے