سکھر : سندھ لیبرفیدریشن کے صدر اور سندھ لیبراسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبرشفیق غوری نے کہا ہے کہ سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کی انتظامیہ مزدور سٹی سکھر کے الاٹیز کے نام اخبارات میں پبلک کرے تا کہ معلوم ہو سکے کہ اصل مزدوروں کی تعداد کیا ہے اورجعلی مزدورں کی تعداد کیا ہے
سندھ لیبرفیدریشن کے صدر شفیق غوری نے کہا ورکرز ویلفئیر بورڈ سکھر نے جن فلیٹیس کا افتتاح کروایا ہے ان فلیٹوں کا افتتاح گزشتہ سال چیئرمین نیب بھی کر چکے ہیں اور ورکرز ویلفئیر بورڈ کی اس ہی انتظامیہ کی موجودگی میں افتتاح کیا گیا تھا جو آج بھی پروگرام میں موجود تھے
سندھ لیبرفیدریشن نے سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کا ایک ہی منصوبے کا دو بار افتتاح کروانا مزدوروں سے کھلا مذاق قرار دیا
سندھ لیبر فیڈریشن نے سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں آجر اجیر کے نماٰئیندوں اور سندھ لیبراسٹینڈنگ کمیٹی کے ممبران کو مزدور سٹی کا دورہ کروایا جائے تا کہ مزدور سٹی میں تقسیم کیے گیئے فلیٹس کی شفافیت کو جانچا جا سکے جبکہ سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ نے بلاول بھٹو زرداری کی سکھر آمد اورمزدور سٹی پروگرام پرمزدوروں کے فنڈز سے کتنے لاکھ کے اخراجات کیے ہیں یہ اخراجات بھی مزدوروں کے سامنے پبلک کیا جائے
شفیق غوری نے نمانیدہ لیبر نیوز کو بتایا کہ سندھ لیبر فیڈریشن کو سکھر سے ایسی معلومات حاصل ہوٰئ ہیں جو سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ انتظامیہ کے بارے میں شرمندگی کا باعث ہیں انہوں نے کہا سندھ لیبر فیڈریشن ایسے مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہیں جن کو بعدازاں عدالت میں پیش کیا جائے گا