کراچی : سندھ ورکرز ویلفیر بورڈ کے تدریسی شعبہ ورکرز ماڈل اسکول نیو کراچی کیپمس میں مزدوروں گھرانے کے طلبہ و طالبات کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا ہے
کرونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے پیش نظر سوشل میڈیا ٹول کے ذریعے ورکرز ماڈل اسکول نیو کراچی کیمپس میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے، اسکول کے طلبہ کو آن لائن تعلیم فراہم کرنے کے لئے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے آن لائن گروپ کی درجہ بندی کر کے طلبہ اور والدین کا اندراج کیا گیا ہے جبکہ اساتذہ کی ٹریننگ بھی پر زور دیا کیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو آن لائن تعلیم کے حوالے سے سازگار ماحول مہیا کیا جائے گا۔
آن لائن کلاسوں میں طلبہ و طالبات اوراساتذہ سے کس طرح رابطے میں ہوں گے اس کے لیے اسکول انتظامیہ نے دوران آن لائن تعلیم کے لیے مطلوبہ کامیابی کے اہداف حاصل کرنے کے لیے طلبہ و طالبات کے سرپرستوں کے ساتھ تعاون کی حکمت عملی بھی اجاگر کی گئی ہے-
ورکرز ماڈل اسکول نیو کراچی کیمپس انتظامیہ کا کہنا ہے صبح کے اوقات میں آن لائن کلاس شروع کی جاتی ہے جبکہ شام کے اوقات مذکورہ ٹیچر گھر سے آن لائن کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں طلبہ آپس میں بھی اپنے مضمون کے بارے میں بات چیت کرسکیں گے۔ اساتذہ سے سوالات کرکے ان کے جوابات حاصل کرسکیں گے طلبہ کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کا امتحان ہوگا اور رزلٹ کی بنیاد بھی یہی کارکردگی بنے گی۔اساتذہ کے مطابق آن لائن کلاسز کا مقصد مزدوروں گھرانے کے طلبہ کوسیلیبس کی برقت تکمیل میں معاونت فراہم کرنا ہے سندھ حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے تعلیمی اداروں میں ماہ نومبر کے آخری ہفتے سے جنوری 2021 تک تعطیلات کا اعلان کیا ہے