منگل, 5 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

وزیراعظم کا چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کیلیے اضافی بجلی کی قیمت آدھی کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد کم قیمت پر دیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے توانائی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مقابلے کے اس دور میں پاکستان میں صنعتوں کو ملنے والی بجلی مہنگی ہے، بدقسمتی سے صنعتی شعبے کو 25 فیصد مہنگی بجلی دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہماری انڈسٹری مقابلہ نہیں کرسکتی، کیونکہ پچھلی حکومتوں میں بجلی بنانے کے مہنگے معاہدے کیے گئے، آج جو پیکیج اعلان کررہا ہوں اس سے مقامی صنعت کی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ یکم نومبر سے اسمال میڈیم انڈسٹری (چھوٹی اور درمیانی صنعتوں) کیلئے اضافی بجلی 50 فیصد کم ریٹ پر دیں گے، یعنی اب تک ان کا جو معمول کا بل آتا تھا، اس سے جو اضافی بجلی وہ استعمال کریں گے وہ انہیں آدھی قیمت پر ملے گی، مثلا اگر وہ 16 روپے یونٹ پر بجلی خرید رہے تھے تو اب وہ 8 روپے میں ملے گی، یہ رعایت 30 جون تک کے لیے ہے، اسی طرح بلاتخصیص چھوٹی بڑی ساری صنعتوں کو آئندہ 3 سال تک 25 فیصد کم ریٹ پر اضافی بجلی دیں گے، اب کوئی پیک آوور نہیں ہوگا اور 24 گھنٹے آف پیک آوور ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہت مشکل سے استحکام ملا ہے، کورونا کے بعد پاکستان کی برآمدات تیزی سے بڑھیں، ہماری ایکسپورٹ 25 سے 20 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہیں، گاڑیوں کی سیل بڑھ گئی ہے، تعمیراتی صنعت آگے بڑھ رہی ہے، لوگوں کو روزگار ملے گا تو غربت کم ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر آئی ہے اور پاکستان میں بھی تھوڑا اضافہ ہورہا ہے، عوامی مقامات پر فیس ماسک کا استعمال ضرور کیا جائے، اللہ نے ہمیں بہت مشکل وقت سے بچایا ہے اور پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے سوچ سمجھ کر فیصلے کیے اور اللہ کی برکت ہوئی، سردیوں میں عوام سے اپیل ہے کہ ماسک ضرور پہنیں، لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنی صنعتیں اور بزنس بالکل بند نہیں کریں گے بلکہ انہیں ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے، صرف وہ چیزیں بند کریں گے جس سے کاروبار کو نقصان نہ ہو۔

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ مقامی مصنوعات کی لاگت کو کم کیا جائے، یہ ایک سخت فیصلہ ہے اور کابینہ نے منظوری دی ہے کہ 24 گھنٹے ا?ف پیک ا?وور ہوگا، کئی سال سے شام 7 سے 11 بجے تک پیک ا?وورز میں بجلی کی قیمت 25 فیصد بڑھ جاتی تھی، لیکن اب صنعتوں کو 24 گھنٹے آف پیک آوور بجلی فراہم کی جائے گی، بی ون، بی ٹو اور بی تھری کنکشن کی حامل صنعت کو اضافی بجلی پر 30 جون تک 50 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ تمام صنعتوں بشمول بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی 4 اور بی 5 کنکشن کو اضافی بجلی پر گزشتہ سال کی بہ نسبت 25 فیصد رعایت ملے گی۔

حماد اظہر نے کہا کہ پوری دنیا کسادبازاری سے گزررہی ہے، لیکن ہماری سیمنٹ، گاڑی، موٹرسائیکل، ٹریکٹر، کھاد، ٹیکسٹائل، تعمیراتی اور دیگر صنعتوں میں اتنی تیزی ہے کہ ا?رڈرز پورے نہیں کرپارہے، ان کی پیداوار بڑھانے کے لیے بجلی سستا کرنا ضروری تھا، یہ پیک ا?وورز میں شفٹ بند کردیتے تھے، اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھی یہ اقدام کیا گیا، اس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، صنعتکاری میں سب سے زیادہ بجلی کی کھپت ہوتی ہے، ماضی کے مہنگے معاہدوں کے باعث صنعت کی پیداواری لاگت بڑھ گئی، ہماری کوشش ہے پیداواری لاگت کم ہو اور ہماری صنعت عالمی صنعت کا مقابلہ کرے۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
مزدور تنظیمیں اداروں کی کرپشن پاکستان سیٹزن پورٹل کو ارسال کریں،شفیق غوری

مزدور تنظیمیں اداروں کی کرپشن پاکستان سیٹزن پورٹل کو ارسال کریں،شفیق غوری

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو