اسلام آباد(رپورٹ:محمدجمیل) عمران خان کی ملک سے کرپشن کے خاتمے اورکرپشن کے خلاف وژن کے مطابق پاکستان کی بارہ بڑی مزدور تنظٰموں نے وزیراعظم کو اپنا خط تحریر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ محکمہ محنت کے وفاقی وصوبائی ادارے بالخصوص سندھ کا محکمہ محنت اس وقت کرپشن کی انتہائی بلندیوں پر پہنچاہوا ہے، کیا ہی بہتر ہے کہ پاکستان میں26سال سے لیبرفیلڈ کو نزدیک سے دیکھنے والے سینئر صحافی ، لیبرنیوزانٹرنیشنل اور وروزنامہ کامریڈ کے چیف ایڈیٹر منورملک جن کو پاکستان میں انسائیکلوپیڈیا کے نام سے جانا اور پہنچانا جاتاہے کیا ہی بہتر ہے کہ عمران خان لیبرٹاسک فورس ان کی سربراہی میں تشکیل دے کر محکمہ محنت کے اداروں سے کرپشن کاخاتمہ کرنے میں اہم کردار اداکریں گے۔
مزدور تنظیموں نے عمران خان کو یہ بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ منورملک کی زیرسرپرستی بننے والی ٹاسک فورس کی کامیابی میں ملک کی بارہ مزدورتنظیمیں ہی نہیں بلکہ چاروں صوبوں کی مزدور تنظیمیں بھی منورملک کے ساتھ مل کر اپنے اپنے صوبوں کے محکمہ محنت کے اداروں سے کرپشن کا سوفیصد خاتمہ کرانے میں مددگارثابت ہونگی جس کی وجہ سے اربوں روپے کا مزدوروں کے فنڈز پر جو ڈاکہ ڈالاجاتاہے اسکامکمل خاتمہ ہوسکے یہی نہیں کروڑوں محنت کش جو ای او بی آئی،سوشل سیکورٹی جیسے محکموں میں کرپشن کی وجہ سے رجسٹرڈ نہیں ہوپاتے ان کی رجسٹریشن کو بھی یقینی بنادیاجائے گا ۔
خط میں یہ بھی تحریر کیا ہے کہ لیبرٹاسک فورس کا نظام ملک میں پہلی بارعمران خان حکومت روشناس کرائے گی اورکرپشن کے خاتمے میں ان دونوں اخبارات کے نمائندے جو پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں نہ صرف محکمہ محنت کے اداروں کی کرپشن سے بخوبی واقف ہیں بلکہ ملک کی مزدورتنظیمیں بھی ان سے متواتر رابطے میں رہتی ہےں جس سے لیبرٹاسک فورس کا نتیجہ سالوں کے بجائے چند مہینوں میں ہی منظرعام پر آجائے گا اور اب تو اربوں روپے جو مختلف اسکیموں کے نام پر لوٹے گئے ہیں وہ بھی منظرعام پر آجائیں گے،بشطریکہ لیبرٹاسک فورس کا ذمہ دار منورملک کو ہی بنایاجائے اور قوی امید ہے کہ لیبرٹاسک فورس قائم ہوتے ہی72گھنٹوں میں نہ صرف کام شروع کردیاجائے گا بلکہ جو اربوں روپے غبن کئے جانے کے کیسز ہیں وہ بھی وزیراعظم کو ارسال کردئےے جائیں گے اور یہ پاکستان کی پہلی ٹاسک فورس ہوگی جو72گھنٹے میں کرپشن کے شواہد منظرعام پر لائےگی۔