کراچی: جب سے سندھ میں کرونا وباءنے اپنے پاﺅں گاڑھے ہیں اس وقت سے کرونا وباءکا مقاملہ کرنے کےلئے ہمارے ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف نے اپنی زندگیاں داﺅ پر لگاکر اس موضی مرض کا بھرپور مقاملہ کیا کہ یہ وباءعوام کو اپنی لپیٹ میں نہ لے لے۔جہاں محکمہ صحت سندھ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے اس جہاد میں حصہ لیا قوم انہیں سلام عقیدت پیش کرتی ہے
ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اس تاریخی خدمات پر حکومت سندھ نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خصوصی الاﺅنس دینے کااعلان کیا وہ بھی قابل تعریف ہے مگر افسوس سے کہنا پڑتاہے کہ حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ضروریادرکھاہے مگر لاکھوں مزدوروں کو طبعی سہولیات اور کرونا وباءسے محفوظ رکھنے کےلئے سیسی کے ڈاکٹرز کی خدمات کو نظر انداز کردیا گیاہے نہ ہی سیسی ڈاکٹرز کےلئے الاﺅنس کا کوئی پیکج تیار کیا گیا اور نہ ہی سیسی کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو یقین دہانی کرائی گئی کہ حکومت سیسی کے ڈاکٹرز کو فراموش نہیں کرسکتی،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ حکومت سندھ کے تمام اداروں کے ڈاکٹرزجو کسی نہ کسی صورت میں اس موذی مرض سے بچاﺅ میں اپنی زندگیاں داﺅ پر لگائے بیٹھے ہیں ان سب کو بیک وقت الاﺅنسز دینے کااعلان کرتی تاکہ دیگر محکموں کے ڈاکٹرز کے بھی حوصلے بلند ہوتے۔اب وزیراعلیٰ سندھ کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیسی کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کےلئے فوری خصوصی الاﺅنس کااعلان کرکے سیسی کے ڈاکٹرز میں پھیلی ناامیدی کاخاتمہ کریں تاکہ سیسی کے ڈاکٹرز حب الوطنی کے جذبے سے کرونا وباءکامقابلہ کرنے کےلئے اپنی خدمات انجام دے سکیں جبکہ وہ خدمات تو آج بھی انجام دے رہے ہیں۔