ویب ڈیسک : ایف پی سی سی آئی بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئرمین کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمرا ن خان کا کنسٹرکشن انڈسٹری کے لئے پیکیج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، موجودہ حالات میں حکومت کے پاس اس پیکیج سے بہتر آپشن موجود نہیں تھا جس پر عمل درآمد سی40 صنعتوں میں جان پڑ جائے گی جبکہ لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا،
میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس شاندار پیکیج کا اعلان ہوتے ہی بعض عناصر نے اسکے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے،یہ لوگ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جس طرح تعمیراتی شعبہ کو ٹیکس مراعات دی گئی ہیں اورانہیں ٹیکس حکام اور دیگر اداروں کی دست برد سے محفوظ کیا گیا ہے
اسی طرح معیشت کے دوسرے شعبوں کو بھی ریلیف دیا جائے تو ملکی معیشت کی ترقی کی رفتار ، محاصل اور روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے جو کہ کاروباری برادری کا دیرینہ مطالبہ ہے۔تعمیراتی شعبہ کو مراعات دے کر بزنس کمیونٹی کے موقف کو درست تسلیم کیا گیا ہے جو خوش آئند ہے