کراچی: سندھ مزدور راٹس کونسل کے صدر ارشاد بھٹو نے کہا ہے کہ ولیکاہسپتال میں ایم ایس ممتازشیخ کی محنت نظرآناشروع ہوگئی ہے بالخصوص جو لوگ کبھی بھی وقت پر ہسپتال نہیں پہنچتے تھے وہ کم ازکم وقت پر حاضر ہونا شروع ہوچکے ہیں اسی طرح جو ملازمین نان کیڈر نشستوں پر بیٹھ کر لوٹ مار میں مصروف تھے انکو بھی اصل مقام پر تقرر کرنا شروع کردیا ۔
ا نہوں نے کہا کہ اب ممتاز شیخ کو ایسے جعلی مزدوررہنماﺅں اور ایسے لوگوں پرکڑی نظررکھنا ہوگی جو مزدوروں کالبادہ اوڑھ کر عرصہ دراز سے میڈیکل افسران پر دباﺅ ڈال کر جعلی ایل پی بنواتے رہے بغیرایل پی کے دوائیاں حاصل کرتے رہے مفت میں اپنے اور اپنے عزیزوں کا علاج کراتے رہے،لیبارٹری کے ایکسرے ودیگر ٹیسٹ کرواتے رہے ایسی بہت سی مثالیں انکو اپنی ورکنگ کے دوران بھی سامنے آ جائیں گیں اور امید ہے کہ ممتازشیخ اپنے تجربات کی روشنی میں ان مزدور نما بلیک میلرز کوکنٹرول کرپائیں گے اسکے علاوہ کونسل بھی ہسپتال کی بہتری اور مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچانے میں معاونت کرے گی تاکہ ہسپتال کی کارکردگی بہتر ہوسکے انہوں نے کہا کہ انتہائی قیمتی کیسز جیسے ہارٹ اٹیک،کینسر جیسے مریضوں کے کاغذات ازخود چیک کرکے کیسز منظور کریں،ماضی میں ایک جعلی کمپنی کے ذریعے لاکھوں روپے کے کیسز منظور ہوتے رہے جو بعد میں ففٹی ففٹی کرلیے جاتے تھے اسکا ریکارڈ ہسپتال میں موجود ہے۔