کراچی : ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے درآمدی گندم کے مزید دو جہاز کراچی پہنچے ہیں ایک لاکھ 14ہزار500 میٹرک ٹن گندم کراچی لائی گئی۔
گندم کراچی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پر اتاری گئی درآمد کی گئی گندم خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت کے حوالے کی جائے گی۔
چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان کے مطابق اب تک 3 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کی گئی ہے، 13لاکھ ٹن گندم آئندہ تین ماہ میں درآمد کی جائے گی۔