بدھ, 6 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

عالمی یوم مزدور’  شکا گو میں مزدوروں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے۔

پاکستان میں اس دن کی مناسبت سے مزدور طبقہ ریلیاں نکال کر مظاہرہ کرتا ہے لیکن عالمگیر وبا کورونا کے باعث اس سال ہر قسم کی ریلی پر پابندی عائد ہے، یہی وجہ ہے کہ مزدوروں کا عالمی دن آج بغیر مظاہروں کے گزرے گا۔

مزدروں کے عالمی دن پر فیصل آباد پاور لومز کے مزدور کہتے ہیں کہ وہ برسوں سے سوشل سیکیورٹی رجسٹریشن کا مطالبہ کرتے آ ر ہے ہیں لیکن عمل نہیں ہوا اور  آج صنعتیں بند ہونے سے مزدوروں کو سماجی تحفظ تو دور کی بات، دو وقت کے کھانے کی یقین دہانی بھی حاصل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں  وعدے کیے گئے تھے  ہمیں ریلیف دینے کے لیکن کوئی ریلیف نہیں ملا اور نہ ہی مالکان کی طرف سے ہمیں کوئی امداد ملی، سارا کاروبار بند ہے۔

مزدور رہنما کہتے ہیں کہ تمام مزدروں کو فوری طور  پر سوشل سیکیورٹی کے تحت رجسٹرڈ کر کے مراعات دی جائیں۔

مزدوروں کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے یار و مددگار ہیں، ہماری اپیل ہے وزیر اعظم آج ہی عملدرآمد کا اعلان کریں تاکہ تمام مزدور جب رجسٹرڈ ہوں گے تو ان کو سوشل سیکیورٹی کی سہولیات مل سکیں۔

یکم مئی 1886 میں چند مزدور رہنماؤں کی اپیل پر شکاگو کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے 4 لاکھ مزدوروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال اس قدر کامیاب تھی کہ ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ کسی ایک بھی فیکٹری کی چمنی سے دھواں اٹھتا دکھائی نہیں دیا۔

مزدوروں نے نا صرف یہ کہ ہڑتال کی بلکہ شکاگو کے ‘ہے مارکیٹ اسکوائر’ پر احتجاج کے لیے جمع ہونے لگے، ایک محتاط اندازے کے مطابق 25،000 مزدور احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔

مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ان کے کام کے اوقات 14 گھنٹے سے گھٹا کر 8 گھنٹے کیے جائیں اور اس مطالبے میں مقامی، غیر مقامی، ہنر مند اور مزدور سب ہی شامل تھے۔

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی مزدور جاں بحق ہو گئے اور ان کی تعداد کے بارے میں اب تک درست معلومات نہیں۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
ملازمت سے محروم محنت کش ملازمین  کے لیے خصوصی پیکج کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم

ملازمت سے محروم محنت کش ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو