کراچی: پاکستان کے صف اول کے مزدوررہنماﺅں اورمحکمہ محنت کے وفاقی وصوبائی محکموں کے افسران وملازمین نے منورملک کو لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن منورملک کی قیادت میں مظلوم مزدوروں کےلئے بے لوث خدمات انجام دے سکتا ہے اور جن جن علاقوں میں مزدور مسائل ہیں انکو حل کرانے کےلئے صوبوں کی مقامی مزدورتنظیموں اور اداروں سے مل کر انکے مسائل حل کرانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتاہے ۔
جن مزدوررہنماﺅں نے منورملک کو مبارکباد دی ان میں اسلام آباد سے ظہوراعوان،جہانذ یب خان ،امتیاز پیرزادہ(گجرات)چوہدری نسیم،چوہدری یعقوب(لاہور)عزیز عباسی(لاڑکانہ)عاشق علی ،جبارشورو(حیدرآباد)اعجاز علی،واحد بخش(ڈہرکی)حسن قاضی،لکھمیر مہر(گھوٹکی)ابراہیم مغل (لاڑکانہ)علی شیر(واپڈا)محمداسحاق(کے پی کے)ای او بی آئی پنشنرز ایسوسی ایشن کے قاضی عبدالجبار،یوسف انصاری (ملتان)محمداسلم فیصل آباد،محمداکبر بندہ(لاہور)سندھ لیبرفیڈریشن کے صدر شفیق غوری،روشن کلہوڑو(لاڑکانہ)محمداکبربغداد(پی ٹی وی یونین)،آرٹس فورم پاکستان،پی ٹی آئی لیبرونگ،انٹرنیشنل جرنسلٹ یونین ،پوسٹ قاسم یونین،اسرارخان،آصف قموس گل خٹک،عبدالستارنیازی،ارشاد بھٹو کے علاوہ پاکستان کی بیشترٹریڈیونینز کے رہنماﺅں اورمحکمہ محنت کے وفاقی وصوبائی اداروں کے افسران وملازمین نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کمیشن درست سمت پر گامزن رہ کر محنت کشوں کے مسائل حل کرانے کی ٹھوس منصوبہ بندی کریگا اور اداروں ومحنت کشوں کے درمیان سازگار ماحول پیداکریگا تاکہ جو رنجشیں اور بدگمانیاں ہیں وہ دورہوسکیں۔