اسلام آباد : وفاقی وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہرنے کہاہے کہ چھوٹےکاروبار اور صنعتیں دوبارہ کھلیں گی توان کے ماہ کے بل حکومت ادا کرے گی۔
5 کلوواٹ کےکمرشل اور 70 کلوواٹ کےصنعتی کنکشنز مستفید ہوں گے، پچھلی کھپت کو دیکھ کر تین ماہ کی رقم اگلے بل میں جمع کرادی جائےگی۔
چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج کے ذریعے 35لاکھ کاروباری افراد فائدہ اٹھا سکیں گےجبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمرکا کہناہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں ہے، عوام احتیاط کریں تو پابندیاں کم کی جاسکتی ہیں‘آئندہ دنوں میں اموات کی تعداد بڑھے گی۔
جمعرات کو کورونا سے متعلق اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے کہا کہ پہلے لگتا تھا کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال ہمارے قابو سے باہر ہوجائے گی، اموات اور کیسز میں اضافہ ہوا تاہم حالات بے قابو نہیں ہوئے۔