بدھ, 6 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

چیئرمین ای او بی آئی میں رجسٹرڈ تمام اداروں کی رجسٹریشن پبلک کریں

ای او بی آئی نے اضافی پنشن اور دو ماہ کے واجبات پنشنرز کے اکاونٹ میں منتقل کردیے

اسلام آباد: لیبررائٹس کمیشن آف پاکستان(رجسٹرڈ) کے ترجمان نے چیئرمین ای او بی آئی اور وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری سے استدعاکی ہے کہ اس وقت ملک میں کئی کروڑ مزدور اپنی ذمہ داریاں مختلف صنعتی ونجی اداروں میں انجام دے رہے ہےں مگر افسوس کہ ای او بی آئی کے ریجنز کی مک مکاﺅ پالیسی کے تحت چند لاکھ ہی مزدور رجسٹرڈ ہوپائے ہیں جبکہ سابق چیئرمین ظفراقبال گوندل کا کمیشن کو یہ کہنا تھا کہ ای او بی آئی میں کم ازکم تین سے چار کروڑ مزدوروں کو رجسٹرڈ ہوناچاہیے۔ یہی وجہ تھی کہ انکے دورمیں سابقہ ادوار سے زیادہ رجسٹریشن کے عمل کو عملی جامہ پہنایا گیا یہی نہیں ٹارگٹ بھی گزشتہ سالوں سے ان کے دور میں کہیں زیادہ ہوا مگر بدقسمتی سے کرپشن کا تاریخی ریکارڈ بھی ظفراقبال گوندل کے زمانے میں منظرعام پرآیا۔

ترجمان نے کہا کہ موجودہ چیئرمین کچھ بھی کرلیں صرف تمام ریجنز میں رجسٹرڈ یونٹس،اداروں کے نام اور ان میں کام کرنے والے ورکرز کی تعداد جو ای او بی آئی میں رجسٹرڈ کی گئی ہے پبلک کریں باقی کام ملک کی مزدورتنظیموں اور کمیشن کا رہ جائے گاکہ تمام پبلک ہونے والی انڈسٹریز،اداروں کا درست ڈیٹا وہ ازخود مکمل کرکے اپنی رپورٹس اور حقائق چیئرمین ای او بی آئی ،زلفی بخاری اور وفاقی حکومت کو ارسال کردیں گیں پھر چیئرمین کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان ورکرز کی تعداد کے بارے میں ریجنز سے جواب طلب کریں کہ لاکھوں مزدور کیوں رجسٹرڈ نہیں کئے گئے اور کن افسران نے اپنا منہ کالا کرکے مزدوروں کو انکے حقوق سے محروم رکھا ۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ گزشتہ دو سال کی تمام آڈٹ رپورٹس کو بھی پبلک کرائیں جو افسران کےلئے سونے کی کان ثابت ہوتی ہے اسکی وجہ کہ افسران کی بڑی تعدادہر سال آڈٹ کے سیزن کاانتظار کرتی ہے جوں ہی سالانہ آڈٹ شروع ہوتاہے سونے کی کان کا ڈھکن کھل جاتاہے اور آڈٹ کرنے والا ہر افسر محل وقوع کے لحاظ سے لوٹ مار میںمصروف رہتاہے کمیشن نے کئی بار چیئرمین ای او بی آئی کی توجہ اس جانب کرائی ہے کہ چیئرمین ای او بی آئی آڈٹ مکمل ہونے کے بعد ہر ریجنز کی دو دو فیکٹریوں کا دورہ کمیشن کے ساتھ کریں تو انہیں یقین ہوجائے گا کہ ادارے کا لوٹ مار کرنے کا کیا پیمانہ ہے اور کس طرح منہ کالا کروانے والے افسران مزدوروں کی بڑی تعداد کو رجسٹرڈ نہیں کرتے چیئرمین صرف چار ریجنز ناظم آباد،لانڈھی،کورنگی،بن قاسم کا کمیشن کے ساتھ دورہ کرلیں تو پورے ڈیپارٹمنٹ کی ورکنگ ازخودانکے سامنے کھل کر آجائے گی کیونکہ چیئرمین کو ادارے کی سب اچھا ہے کی تصویر دکھائی جاتی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں وہ چیئرمین انڈسٹریز کے دوروں سے ازخود فیصلہ کرپائیں گے۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
سید نذر علی کو ایمپلائرز فیڈریشن کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارکباد

سید نذر علی کو ایمپلائرز فیڈریشن کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارکباد

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو