کراچی: پی ڈبلیو ڈبلیو ایف کے صدرچوہدری اظہر نے چیف سیکریٹری سندھ کی توجہ گزشتہ دو روزپہلے ورکرزبورڈ کے خلاف انکوائری کی سمری منظور کی جو آئندہ چند روز میں انکوائری باقاعدہ شروع کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اینٹی کرپشن دوران انکوائری بورڈ کے اسٹور ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کوبھی سیل کرکے مکمل انکوائری کرے تو کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہوجائے گی اینٹی کرپشن اب جو انکوائری کرنے جارہاہے وہ اسٹور کی کرپشن کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے
انہوں نے چیف سیکریٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ بورڈ کی منظور کردہ انکوائری کے ساتھ بورڈ کے اسٹور کاخریداری کا ریکارڈ چیک کریں تو حیرت انگیز انکشافات منظرعام پر آئیں گے انکوائری شروع ہوتے ہی مزدور تنظیمیں بالخصوص لانڈھی کورنگی کی مزدور تنظیمیں بھی نایاب شواہد دیں گیں کہ لانڈھی کورنگی کی زمینوں کیساتھ کرپٹ افسران نے کیا تماشہ لگایاہواتھا مزدور تنظیمیں صرف انکوائری شروع ہونے کاانتظار کررہی ہیں ستم ظریفی اسٹور کاانچارچ ایک چوکیدار اور چپراسی کو بنایا گیاہے اسکی معاونت کےلئے ایک اسٹینوگرافر کو ساتھ لگادیاگیاہے تاکہ خوب لوٹ مار کرسکیں۔لانڈھی کورنگی کے کیئرٹیکرز کے کروڑوں روپے کی زمینوں کو کس طرح ٹھکانے لگایاہے اسکے علاوہپی ڈبلیو ڈبلیو ایف تمام معلومات چیئرمین نیب کو بھی ارسال کررہاہے تاکہ وفاقی حکومت کو بھی بورڈ کی کرپشن کاعلم ہوسکے۔