کراچی: ای او بی آئی کے انتہائی دیانتدار اور مزدور دوست افسر سید عابد حسن مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعدریٹائر ہوگئے۔ سید عابد حسن نے 20 اپریل 1981 کو ادارہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔اور اپنی طویل سروس کے دوران مزدوروں کی بے لوث خدمات انجام دیں۔سید عابد حسن نے ادارہ میں طویل عرصہ ملازمت کے دوران صدر دفتر کے علاوہ کراچی کے تقریباً تمام علاقائی دفاتر میں فیلڈ آپریشنز میں نمایاں خدمات انجام دیں ہیں۔
اس یادگار موقع پر ڈاکٹر جاوید شیخ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شعبہ فوائد و اعانت ( اول) سندھ و بلوچستان سید عابد حسن کو الوداعی گلدستہ پیش کر رہے ہیں اس موقع پر دفتر کے ساتھی افسران بھی موجود ہیں۔ادارہ لیبرنیوز ان کی بقیہ زندگی کےلئے دعاگو ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی مزدوروں کی بے لوث خدمات انجام دیں گے، اور جوقانونی مشورے درکارہونگے وہ بے لوث ہوکر مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ فراہم کریں گے ادارہ لیبرنیوز ان کی عمردراز کےلئے دعاگوہے۔