کراچی : پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلکچیولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی طرف سے کراچی کی حالت بہتر بنانے اور اس کےلئے 11 سو ارب کے پیکج کے اعلان سے عوام اورکاروباری برادری پرامید ہوگئے ہیں۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان وآرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی کراچی آمد اور کاروباری برادری سے ملاقاتوں نے بزنس کمیونٹی کو حوصلہ دیاہے ان دونوں کی کوششوں سے کراچی کی قسمت بدل جائے گی جس سے ملکی معیشت مستحکم،آمدنی اور روزگار میں اضافہ اور غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔اور یہ موقع پہلا ہے کہ بیک وقت کراچی کی خدمات کےلئے وزیراعظم اور آرمی چیف اسلام آباد سے نکل کر کراچی پہنچے۔