بدھ, 6 جولائی, 2022
Labour News
Advertisement
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
No Result
View All Result
Labour News
No Result
View All Result

  اہم خبریں
منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ جون 9, 2022
سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت جون 1, 2021
حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق مئی 29, 2021
Next
Prev

کراچی کے سدھار کاایک ہی حل،وفاق یا آرمی

کراچی کے سدھار کاایک ہی حل،وفاق یا آرمی

کراچی: لیبرنیوزکی ٹیموں نے حالیہ کراچی میں ہونے والی مون سون بارش کے دوران اور بار ش کے بعد کراچی کی تباہ کاریوں کے بارے میں جب سروے کیا تو کراچی کے عوام نے اپنے جذبات پر قابونہ پاتے ہوئے وہ سندھ کی حکومت اور کراچی بلدیات کے ذمہ داروں پر پھٹ پڑے۔اور انہوں نے دہائیاں دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سے ہاتھ باندھ کر درخواست کی ہے کہ کراچی جو ملک کو پال رہاہے ملک کے غریبوں کی پناہ گاہ ہے جہاں لاکھوں مزدور غریب عوام باہر سے آکر روزی کماتے ہیں، وہاں سندھ حکومت کراچی کے اثاثے لوٹ رہی ہے ساتھ ہی بلدیاتی ادارے کراچی کو ملنے والے فنڈز کو لوٹ رہے ہےں لگتاہے کہ کراچی لٹیروں کےلئے جنت بے نظیر بن چکاہے اب جب پاکستان کے بگڑے ہوئے کام آرمی اور رینجرز نے ہی کرنا ہیں تو کیا آرمی کو کراچی کی اتنی تباہی نظرنہیں آرہی، کیا نالوں کی صفائی کے نام پر لاکھوں غیر ملکی امداد کے ڈالر سندھ حکومت کو غبن کرتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔


انہوں نے وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ آج کراچی حالت جنگ میں ہے اور جو کوئی شہر حالت جنگ میں ہوتاہے تو اس کی مدد کےلئے فوج مدد کو آتی ہے، سمجھ لیں کہ کراچی کو بھی آج فوج کی ضرورت ہے اب بہت ہوچکا۔ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کھربوں روپے لوٹ لئے گئے نہ سندھ حکومت نے کراچی کےلئے کچھ کیا اورنہ ہی بلدیاتی اداروں اور انکے نمائندوں نے صرف لوٹ مار کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا نتیجہ آج کراچی کاحال پوری دنیا دیکھ رہی ہے اب ان تباہ کاریوں اور لوٹ مار کے بعد کراچی کو وفاق کے حوالے ہوجاناچاہیے اور سندھ کے تمام بلدیاتی اداروں پر پاک آرمی کے افسران خواہ وہ ریٹائرڈ ہی کیوں نہ ہوں فوری تعینات کردئےے جائیں اور پانچ برس تک بلدیاتی اداروں کے الیکشن ملتوی کردیناچاہیے ۔


اگر عوام کی یہ تینوں خواہشات وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ پوری کردیتے ہیں تو یقین سے کہاجاسکتاہے کہ نہ صرف سندھ لوٹ مار سے بچ سکے گا بلکہ کراچی پاکستان کا پھر سے روشنیوں اور روزگار کا شہر ابھر کر سامنے آسکے گا۔اور یہ اسی وقت ممکن ہے کہ جب کراچی کو وفاق یا آرمی کے سپردکیاجائے ،آج کراچی کے کروڑوں شہری وفاق پاکستان اور آرمی چیف پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت اوربلدیات کے منتخب نمائندوں پر اعتماد کرناچھوڑدیاہے اب ان کی امیدیں وفاق اور آرمی سے لگ گئی ہیں اور انہیں اپنی خوشحالی وفاق اور آرمی کی شکل میں نظرآرہی ہے۔

متعلقہ پوسٹس

1پاکستان

منی بجٹ میں 350ارب اضافہ کا بوجھ صنعتی و مزدورطبقے پر ڈرون حملہ ہے،خادم حسین

مارچ 19, 2022
کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ
1پاکستان

کسانوں کو بجلی کے زیادہ بل بھیجے گئے تو افسروں کی چھٹی کرا دیں گے،جمشید چیمہ

جون 9, 2022
گوادر پورٹ پر بین الاقوامی راہداری پر تجارتی سرگرمیاں شروع ہو گئیں
1پاکستان

سی پیک کی چھتری تلے ملک کے پہلے ‘رشکئی صنعتی زون’ سے متعلق بڑی پیش رفت

جون 1, 2021
نادرن بائی پاس فلیٹس کی مشکوک اسکروٹنی کمیٹی کومستردکرتے ہیں،شفیق غوری
1پاکستان

حکومتی نااہلی سے ای او بی آئی بھی تباہ حال ادارہ بن چکاہے،شفیق غوری

جون 1, 2021
سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق
1پاکستان

سیسی میں مزدوروں کے بچوں کی نوکریوں کی درخواستوں کو اولیت دی جائے،چوہدری رفیق

مئی 29, 2021

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اگلی خبر
عمران خان ورکرزبورڈ کو اپنی تحول میں لیں ،لاکھوں محنت کش انکے ساتھ کھڑے ہونگے

ورکرزبورڈ کا ریکارڈ سپریم کورٹ کو دینے کی منصوبہ بندی کرلی

  • صفحہ اول
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • صنعت و تجارت
  • رپورٹس
  • بلاگ
  • رابطہ
  • ہمارے بارے میں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو

No Result
View All Result
  • لیبر نیوز – مرکزی صفحہ
  • 1پاکستان
  • بین الاقوامی
  • رپورٹس
  • صنعت و تجارت
  • بلاگ

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 لیبر نیوز اردو