کراچی : میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ کے ایم سی کا ریونیو کورونا وائرس میں لاک ڈاؤن کے باعث نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں
جو فنڈز حکومت سندھ سے ملتے ہیں ان سے 13ہزار کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن کی ادائیگی بھی ناممکن ہے، محکمہ فائر بریگیڈ کے ملازمین کو منگل کے روز ایک ماہ کا فائر رسک الاؤنس ایک کروڑ 94 لاکھ روپے ادا کردیا گیا ہے جبکہ کے ایم سی کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ کے موقع پر حکومت سندھ کے اعلان کردہ تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کے فنڈز کی فراہمی کے لئے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے،
میئر کراچی نے کہا کہ ادارہ شدید مالی بحران میں مبتلا ہے، انہوں نے کہا کہ متعدد بار خطوط لکھنے اور یاددہانی کے باوجود حکومت سندھ فنڈز فراہم نہیں کررہی ہے جس کے باعث ملازمین مالی پریشانی میں ہیں،